ایبٹ آباد ضلع بھر کی مساجد میں سماجی فاصلوں کے عین مطابق نمازو ترایح کی ادائیگی جاری

ایبٹ آباد: ضلع بھر کی مساجد میں سماجی فاصلوں کے عین مطابق نمازو ترایح کی ادائیگی جاری، علماہ کرام اور مساجد کمیٹیوں کے تعاون کے مشکور ہیں، ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد جاوید اقبال وزیر
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی موجودہ صورت حال میں واضح حکومتی احکامات کی روشنی میں ضلع پولیس نے نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے ایبٹ آباد کی جملہ مساجد میں نشانات لگائے تھے جس پر ضلع بھر کی تمام مساجد کے علماہ کرام اور مساجد کمیٹیوں کو اعتماد میں بھی لیا گیا تھا اس حوالے سے جملہ مساجد میں حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد جاری ہے ضلع بھر کی مساجد میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے نمازی حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کیے ہوئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ جملہ مساجد میں نماز اور ترایح کے دورا ن سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں