ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع،اتوار کے روزمختلف وفود کا تانتا باندھا رہا،ہیلپ فاؤنڈیشن کے چیئرمین سردار عبدالرشید ،پی ٹی آئی لیبر ونگ ہزارہ کےجنرل سیکرٹری زاکر الرحمن ، ٹی بی سنٹر کے کوآرڈینیٹر خالد تنولی ،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان احسن حمید ، ہزارہ ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر خانویز عباسی ،سنی تحریک کے ظہیر عباسی ،حافظ ظہیر احمد ،ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان سیف الرحمن کے علاوہ سماجی شخصیات نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ۔ نومنتخب صدر ایبٹ پریس کلب سردار نوید عالم جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق ،اے یو جے کے صدر سید طاہر شاہ ،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم دیگر عہدیداران جائنٹ سیکرٹری عبدالواسع خان ،اسسٹنٹ سیکرٹری دلدار احمد ستی ، سہیل عباسی ،عاطف حسین اور دیگر نے استقبال کیا اس موقع پر نومنتخب صدر سردار نوید عالم اور جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق نے آنے والے وفود کو یقین دلایا کہ ایبٹ آباد پریس کلب اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریوں کو احس طور پر ادا کر رہا ہے شہر ضلع کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے صحافیوں کی فلاح بہبود اور استعداد کار بڑھانے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔علاوہ ازیں ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر بذریعہ ٹیلیفون بھی مبارکباد دیتے ہوئے ڈین ایوب میڈیکل کالج ڈاکٹر عمر فاروق اور ایم ڈی تعمیر وطن ملک محسن ،ڈاکٹر مسعود تنولی صدر ہومیو پیتھک ہزارہ ،واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے چیئرمین جمیل اختر تنولی ،ڈی ایچ او پیرا میڈیکس ایسو سی ایشن سردار فضل رازق ،سابق ضلع نائب ناظم کامران گل ایڈووکیٹ ،ایم ڈی ماڈرن ایج واحد سراج ،سابق ضلع ناظم سعید انور ،مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری زوالفقار جاوید عباسی ،جے یو آئی کے مولانا مجتبی ،پراونشل ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر راحیل شہزاد سمیت دیگر نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Abbottabad-Press-club–
Abbottabad union-of-journalists

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں