وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید ملاقات میں ضلع ایبٹ آباد کی مرکزی شاہراہ کی کشادگی دیگر ترقیاتی منصوبوں کو اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے پر اتفاق

وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید سے ملاقات۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں خیبر پختونخوا کے اہم ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے پر گفتگو۔

ملاقات میں اٹک سے پشاور قومی شاہراہ این فائیو کی مرمت، ضلع ایبٹ آباد کی مرکزی شاہراہ کی کشادگی، گلگت – شندور شاہراہ، مغربی شاہراہ چترال سے گلگت اور ناردرن بائی پاس پشاور سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے پر اتفاق

ملاقات میں خیبر پاس اکنامک کوریڈور، پشاور ڈی آئی خان موٹروے سمیت صوبے کے دیگر بڑے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

معاشی اور تجارتی ترقی شاہراؤں کے بغیر ممکن نہیں صوبے کے عوام کی ترقی و فلاح و بہبود میری اولین ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان

Abbottabad Road (KKH) expansion
CM KPK

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں