ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری مہم کے دوران اتارے گئے پریشر ہارن کی سینئر سول جج کی موجودگی میں تلفی

ایبٹ آباد: تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے گذشتہ کئی روز سے جاری مہم کے دوران اتارے گئے پریشر ہارن وغیرہ کی سینئر سول جج کی موجودگی میں تلفی کی گئی۔جس میں سینئر سول جج اسلام الدین،ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان،ایس پی ایلیٹ جاوید اقبال،ایس پی ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد اویس شفیق کے ساتھ ساتھ آر ٹی اے سیکٹری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اور ٹی او آر مظہر خان اور ایبٹ آباد الیکٹرانک،پرنٹ اور سوشل میڈیا کے نمائدگان موجود تھے۔ گزشتہ کئی روز سے آر پی او ہزارہ جمیل الرحمن کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کی زیر نگرانی جاری پریشر ہارن،غیر نمونہ نمبر پلیٹ، فینسی پلیٹ اور گاڑی میں لگی غیر ضروری اشیاہ کے خلاف مہم میں تقریباً پریشر ہارن 1300، غیر نمونہ نمبر پلیٹ 700، ڈیکوریشن شیشے20،ایل ای ڈی لائیٹس40 اور پٹھے سائیلنسر 05 اتارے گئے جن کی تلفی تمام مجاز افسران کی موجودگی میں کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں