ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات تمام عہدیدران بلامقابلہ منتخب

ایبٹ آباد :ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات تمام عہدیدران بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں الیکشن کمشن نے نومنتخب عہدیداران کا اعلامیہ جاری کر دیا ہےایبٹ آباد پریس کلب کی 2021کابینہ میں سردار نوید عالم صدر سردار محمد شفیق جنرل سیکرٹری ،ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے سید طاہر حسین شاہ صدر اور عاطف قیوم جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ایبٹ آباد پریس کلب کابینہ میں سینئر نائب صدر اشفاق احمد ،نائب صدر سید کمال شاہ ،جائنٹ سیکرٹری عبدالواسع خان ،سیکرٹری مالیات آصف محمود اعوان ،اسسٹنٹ سیکرٹری دلدار احمد ستی شامل ہیں،اسی طرح ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدرسہیل عباسی ،نائب صدر طاہر محمود ،فنانس سیکرٹری عاطف حسین جائنٹ سیکرٹری جمعہ خان اسسٹنٹ سیکرٹری مطیع الرحمن تنولی شامل ہیں ، اس حوالہ سے ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی سابقہ کابینہ صدر عامر شہزاد جدون ،جنرل سیکرٹری راجہ ہارون کی دوسالہ کارکردگی کو سراہا اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،جنرل باڈی اجلاس میں تمام ممبران نےمتفقہ طور پر ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ کو بلامقابلہ منتخب کرنے کے لئے ہاتھ بلند کرکے حق رائے دہی استعمال کیا ،نومنتخب صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق صدر اے یو جے سید طاہر شاہ ،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم نے جنرل باڈی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا،صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق کا کہنا تھا ڈیمو کریٹک گروپ نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح وبہبود اور پریس کلب کی ترقی کے لئے کردار ادا کیا ہے آئندہ بھی اسی تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے میڈیا ہائٹس کے حصول اور صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کی جدوجہد جاری رہے گی،اس موقع پر دونوں کابینہ کے ایبٹ آباد پریس کلب کے الیکشن کمیشن سید اعجاز حسین شاہ ،نوید اکرم عباسی ،عادل عباسی کامیاب ہونے والے عہدیداران کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

Abbottabd Press Club and Abbottabad union of journalists elections

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں