کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے SOPs پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا سوزوکی سٹینڈ اور بازار کا دورہ۔


کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے SOPs پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا سوزوکی سٹینڈ اور بازار کا دورہ۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب محمد مغیث ثناءاللہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ نے SOPs پر عمل درآمد کے حوالے سے سوزوکی سٹینڈ اور بازار کا دورہ کیا۔ کرایوں کے حوالے سے لوگوں سے موصول شکایات کے بارے میں مسافروں سے دریافت کیا اور سٹینڈ انتظامیہ کو کرایہ نامہ پرپوری طرح عمل درآمد سے متعلق ہدایات جاری کیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے ہوٹلز، حجام، کریانہ، کپٹرے اور دیگر کئی دکانوں کا دورہ کیا، دکانداروں اور شہریوں سے ملاقات کی اور کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر/SOPs سے متعلق ہدایات جاری کیں۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احیتاطی تدابیر پرعمل درآمد کو یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں