اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مجتبی بھروانہ کا نیو تحصیل بلڈنگ ایبٹ آباد کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مجتبی بھروانہ کا نیو تحصیل بلڈنگ ایبٹ آباد کا دورہ

شہریوں کو محکمہ مال سے متعلق سہولیات کی فراہمی اور SOPs کے تحت ریونیو سروسز جن میں انتقالات، رجسٹری، ڈومیسائل اور سروس ڈیلوری کی سہولیت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب محمد مغیث ثناءاللہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مجتبی بھروانہ کا نیو تحصیل بلڈنگ کا دورہ۔ انہوں نے تحصیلدار آفس، نائب تحصیدارآفس، سب رجسٹرار، سروس ڈیلوری سینٹر، ڈومیسائل برانچ اور جنرل محافظ خانہ کا دورہ کیا اور سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں. انہوں نے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کیے جن سے متعلق موقع پر متعلقہ برانچ کو احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر ڈیٹابیس مینجر سروس ڈیلیوری سینٹر فرخ مسعود، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ تانیہ رشید، تحصیدار ایبٹ آباد محمد حسرت خان، نائب تحصیدار ایبٹ آباد گل نواز اور سب رجسٹرار ایبٹ آباد بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔
شہری مزید معلومات کے لیے ہمارے ضلعی کنٹرول روم سے 09929310553 پر مزید معلومات یا اپنی قیمتی آرا کے لیےکال کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں