ضلعی انتظامیہ کی جانب سےروٹی کی قیمت میں اضافے کے خلاف کاروائی جاری۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سےروٹی کی قیمت میں اضافے کے خلاف کاروائی جاری۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمت میں اضافے، سرکاری آٹے کا استعمال نہ کرنے اور شہریوں کو 15 روپے فی روٹی کی فروخت پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹرمجتبی بھروانہ نے مری روڈ، منڈیاں، نواں شہر، فوارہ چوک اور لنک روڈ پر متعدد تندور/ نان بائیوں کی دکانوں کا دورہ کیا 06 دکانداروں پر ایف آئی آر درج کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز انڈرٹریننگ بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ روٹی کی قیمت میں مصنوعی اٖضافے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ایسے تمام تندور مالکان کی نشاندہی کریں جو کہ زیادہ نرخوں پر روٹی کی فروخت کر رہے ہیں تا کہ قانون کے مطابق کاروائی کو ممکن بنایا جائے۔
ضلعی کنٹرول روم: 09929310553

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں