تھانہ بگنوتر کی حدود بانڈی میرا کے قریب کیری ڈبہ گہری کھائی میں جا گر1

ایبٹ آباد: تھانہ بگنوتر کی حدود بانڈی میرا کے قریب کیری ڈبہ گہری کھائی میں جا گرا۔
ایک خاتون جاں بحق 6 افراد زخمی۔ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے نعش اور زخموں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بانڈی میرا کے قریب کیری ڈبہ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سفیداں بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر 6 افراد شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والی خاتون اور زخميوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا زخميوں کی شناخت اللّہ داد ولد عیسٰی، امتیاز عباسی ولد اللّہ داد ، امجد حسین ولد میانداد ،عیسٰی ولد فیض علی، راجہ محمد ولد فقیر اور سعید ولد منصف شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی میڈیکل ٹیم نے
زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

Accident in Bandi Mera Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں