ہزارہ موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جانبحق 1 شدید زخمی

ہری پور: ہزارہ موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جانبحق 1 شدید زخمی۔ہزارہ موٹروے
تفصیلات کے مطابق شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب مرغیوں سے بھری شہزور ٹرک سے ٹکرا گئی۔سرگودھا سے آنے والی شہزور ایبٹ آباد جارہی تھی۔حادثے کے نتیجے میں 27 سالہ عامر اور 29 سالہ فیضان موقع پر جانبحق جبکہ 25 سالہ ظفر شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم بمع ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور جانبحق اور زخمی افراد کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔شدید زخمی ظفر نامی شخص کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔تمام افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے سرگودھا سے ہے

Accident in Hazara Motorway
2 died and one injured in road accident near Shah maqsood Interchange

Hazara Motorway

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں