ایبٹ آباد میں غیر قانونی بکرا منڈیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے افسران غیر قانونی منڈیوں کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی 09 منڈیوں کے علاوہ تمام منڈیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-ریونیو ایبٹ آباد سید آصف اقبال نے نواں شہر، ٹھنڈہ چوہہ میں قائم 02 غیرقانونی منڈیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی اور منڈی میں موجود جانوروں کودھمتوڑ منڈی میں شفٹ کیا۔
شہریوں سے گزارش ہےکہ وہ جانوروں کی خرید وفروخت کے لیے اپنی نزدیک ترین منڈی میں تشریف لائیں۔ سڑکوں کے کنارے، شہر اور دیگر جگہوں پر جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کا نفاز ہے اور پولیس اس بارے میں ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں