ریئرایڈمرل (ر)مختیار خان جدون (ہلال امتیاز ملٹری) کراچی میں کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

ایبٹ آباد (ہندکو ٹی وی ) ریئرایڈمرل (ر)مختیار خان جدون (ہلال امتیاز ملٹری) کراچی میں انتقال کر گئے مرحوم کا تعلق ایبٹ آباد کے علاقہ نڑدبہ سے تھا مختیار خان جدون نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں نڑدبہ کے پرائمری سکول سے حاصل کی اور میٹرک گورنمنٹ ھائی سکول نواں شہر سے کرنے بعد 1984 میں پاکستان نیوی کی آپریشنل برانچ میں کمشنڈ حاصل کیا اور مختلف کمانڈنگ پوسٹوں پر اپنے فرائض سرانجام دینے رہے ریئرایڈمرل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع کے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے کے بعدبحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پراپنے فرائض سرانجام دیتے رہے مرحوم حاجی دلدار خان جدون سابق سٹی نائب ناظم ایبٹ آباد کے قریبی عزیز رشتہ دار تھے مرحوم کی وفات کی اطلاع کے بعد ان کے آبائی گھر میں تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا ان کی وفات سے ایبٹ آباد کے عوام ایک قیمتی شخص سے محروم ہوگئے ہیں انھیں کراچی میں سپرد خاک کیا گیا ان کی موت کورونا وائرس سے ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں