اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر انگور شاہ کورونا وائرس سے جاں بحق

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر انگور شاہ کورونا وائرس سے جاں بحق
مرحوم وبائی صورتحال میں ڈیوٹی کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے‘ محکمے کے افسران کا اظہار افسوس
اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر / سپیشل پرائس مجسٹریٹ انگور شاہ خان کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر / سپیشل پرائس مجسٹریٹ انگور شاہ شہر میں گرانفروشوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں میں مصروف تھے جو وبائی صورتحال میں ڈیوٹی کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہو گیئے جو گزشتہ کئی دنوں میں ہسپتال میں زیر علاج رہے کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے گزشتہ روز جان کی بازی ہار گئے اور مالک حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر / سپیشل پرائس مجسٹریٹ انگور شاہ خان کی نماز جنازہ آج بروز ھفتہ ادا کر کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیئے گئے۔ سیکرٹری محکمہ خوراک فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان‘ ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر اور تمام ڈپٹی ڈائرکٹر واسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت راشننگ کنٹرولر پشاور اور تمام عملہ محکمہ خوراک نے مرحوم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرنے کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں