(AFP) مصر ،ہوائی غبارہ دھماکے سے پھٹ گیا،19سیاح ہلاک

قاہرہ: مصر کے تاریخی شہر لکزر پر پرواز کے دوران منگل کو ایک ہوائی غبارہ کو آگ لگ گئی اور وہ دھماکے سے پھٹ گیا،جس سے 19سیاح ہلاک ہوگئے،یہ بات ایک سیکورٹی اہلکار نے بتائی۔

غبارے چلانے والی کمپنی کی ایک اہلکار نے بتایا کہ ان سیاحوں کا تعلق کوریا،جاپان اور برطانیہ سے تھا جبکہ ان میں ایک مصری شامل تھا۔

خاتون اہلکار نے روتے ہوئے اپنا نام نہیں بتایا اور اے ایف پی کو بتایا”یہ انتہائی خوفناک اور انتہائی خوفناک تھا“۔

اس نے کہا”ہمیں اب تک یہ معلوم نہیں کہ کیا ہوا تھا یا اس میں کیا خرابی پیدا ہوئی تھی“۔

قبل ازیں ایک سیکورٹی اہلکار نے کہا کہ 19افراد ہلاک ہوئے لیکن اس کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ہانگ کانگ،جاپان،فرانس اور برطانیہ سے تھا۔

اہلکار نے کہا کہ اس غبارے پر 21افراد سوار تھے جو لگزر کی مغربی پٹی پر قرنا کے اوپر 300میٹر(1000فٹ)کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا اور اسے پھٹنے سے پہلے آگ لگ گئی۔

اس کا کہنا تھا کہ 2بچ جانے والے افراد جن میں غبارے کا پائلٹ بھی شامل ہے،کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

Courtsey AFP

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں