زرعی یونیورسٹی پشاور کے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر محمد اسد جان نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

سکالر ڈاکٹر محمد اسد جان کا کامیاب پی ایچ ڈی دفاع.
شعبہ رورل سوشیالوجی ، زرعی یونیورسٹی پشاور کے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر محمد اسد جان نے چیئرپرسن ڈاکٹر بشریٰ حسن جان کے زیرنگرانی پی ایچ ڈی مکمل کرلی.
انہوں نے
” Analysis of Dispute Resolution Council’s Effectiveness in Rural Areas of District Mardan, Khyber Pakhtunkhwa – Pakistan”
کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا.
ان کے مقالے کو ملائیشیا اور کینیڈا کے معروف پروفیسرز نے توثیق کی.
ڈاکٹر اسد نے شرکاء کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیکر کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا اور انہیں پی ایچ ڈی ڈگری کے لئے اہل قرار دیا گیا.
اس موقع پر چیئرپرسن و سپروائزر ڈاکٹر بشریٰ حسن جان نے سکالر ڈاکٹر محمد اسد جان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈسپویٹ ریزولوشن کونسل کی میکنزم کی اہمیت کو اجاگر کیا. انہوں نے کہا کہ ڈسپویٹ ریزولوشن کونسل ایک کم خرچ، بآسان انصاف تک رسائی کا ادارہ ہے جس کے ذریعے سے لوگ بآسانی مستعفید ہوسکتے ہیں اور معاشرے کو پرامن رکھنے کے لیے امن کی بحالی میں اپنا ایک مثالی کردار ادا کر رہی ہے . انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر محمد اسد جان کی تحقیق سے کافی فوائد ملیں گے.
فیکلٹی ممبران سمیت دیگر سکالرز نے سپروائزر ڈاکٹر بشریٰ حسن جان اور ڈاکٹر محمد اسد جان کو مبارکباد پیش کی.

Agricultural University Scholar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں