ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن کا حویلیاں بازارکا دورہ گراں فروشوں پر بھاری جرمانے عائد

ایبٹ آباد :ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن کا حویلیاں بازارکا دورہ گراں فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کر دئیے،غیر معیاری اشیاء کی فروخت اورناجائزمنافع خوری کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی،عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی و مقامی انتظامیہ کو اگاہ کریں فوری کاروائی ہو گی ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد عکاشہ کرن نے گزشتہ روز حویلیاں کے مختلف بازاروں کے دورے کے موقع پر عوامی حلقوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اے سی عکاشہ نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں اور فروٹ سبزی اور کریانہ سٹورز پر ریٹ لسٹ بھی چیک کیں انہوں نے متعدددوکانوں کو دفعہ 144کی خلاف ورزی پر سیل کیا اور عوامی شکایت پر ناجائز منافع خوری پر درجن سے زائد دوکانوں ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں پر جرمانے بھی عائد کئے اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے کہا کہ ماہ رمضان میں حکومت نے ناجائز منافع خوری کو سختی سے روکنے کے لئے سخت احکامات جاری کر رکھے ہیں حویلیاں میں موجود اسسٹنٹ کمشنر آفس صبح سے شام تک کھلا ریتا ہے جہاں عوام کسی بھی قسم کی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں