کرونا وبائی دور ایبٹ آباد میں 3کروڑ 50لاکھ کا ریلیف فراہم کیا : الخدمت فائونڈیشن

الخدمت فائونڈیشن قدرتی آفات ، صحت ، تعلیم ، یتیم بے سہارا بچوں کی کفالت ، صاف پانی کی فراہمی

کرونا وبائی دور ایبٹ آباد میں 3کروڑ 50لاکھ کا ریلیف فراہم کیا

ایبٹ آباد ضلع میں الخدمت کے پاس اس وقت 78یتیم و بے سہارا بچے ہیں جنکی کفالت کی جا رہی ہے یہ تعداد ہم 200تک لیکر جائینگے
فیملی سپورٹ پروگرام سے متواتر غریب اور مستحق افرادکی مالی اعانت جاری ہے ، 2ایمبولینس گاڑیاں کسی بھی ایمرجنسی میں سروسز دیتی ہیں
مختلف جگہوں پر لیبارٹریوں کے نئے کولیکشن سینٹرز بنارہے ہیں، ایبٹ آباد شہر میں جدید اور بڑی ڈائیگناسٹک لیبارٹری کا قیام عمل میں لائینگے
یونین کونسل بیروٹ عباسیاں میں الخدمت ہسپتال قائم کریں گے ، اسی طرح حویلیاں اورلورہ میں الخدمت لیبارٹریز کے کولیکشن سینٹر بنائینگے
کرونا وائرس ہو ، سیلاب ہو یا زلزلہ جیسی قدرتی آفت الخدمت فائونڈیشن ایبٹ آباد بھر میں فرنٹ لائن پر خدمت کے لیے کردار ادا کر تا ہے
تیسری بار الخدمت کی ایبٹ آباد سے صدارت جہاں میرے لیے بڑا اعزاز ہے وہیں پر اس کو ایک بھاری اور بڑی ذمہ داری بھی سمجھتا ہوں
بے لوث خدمت ، دکھی انسانیت کی اعانت، بے سہارا بچوں کی کفالت ، علاج معالجے کی سہولیات اور دیگر خدمات ہی ہمارا مشن و مقصد ہے
ایبٹ آباد ضلع ایک وسیع و عریض رقبے اور آبادی پر مشتمل ہے پہاڑی دیہی علاقے بھی ہیں تاہم حسب روایت خدمت کا مشن جاری رہیگا
خدمت خلق کا یہ عظیم مشن مخیر حضرات کے تعاون سے جاری ہے ، الخدمت فائونڈیشن ضلع ایبٹ آباد کے صدر سردار محمد سرورکا تفصیلی انٹرویو
اسلام آباد ( ) الخدمت فائونڈیشن ملک بھر میں سات سیکٹرز میں اپنی بے لوث خدمات جاری رکھے ہوئے ہے جن میں قدرتی آفات کے دوران ایمرجنسی ریلیف کی فراہمی ، صحت کے شعبے میں سہولیات کی فراہمی ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا، تعلیم اور حصول تعلیم کے لیے اعانت فراہم کرنا ، یتیم او ربے سہارا بچوں کی کفالت ، اسی طرح مواخات اور معاشرے کے ضرورت مند افراد کی ضرورت کو پورا کرنا الخدمت کے منشور میں شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار الخدمت فائونڈیشن ضلع ایبٹ آباد کے مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہونی والی معزز سیاسی و سماجی شخصیت سردار محمد سرور نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میںکیا ۔ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فائونڈیشن ملک بھر کے مخیر حضرات کے تعاون سے چلنے والا خدمت خلق کا ایک ادارہ ہے ۔ ایبٹ آباد ضلع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فائونڈیشن کی تیسری بار صدارت کی ذمہ داری کسی بھی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے ۔ ضلعی صدارت جہاں میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے وہیں پر یہ ایک بہت بڑی اور بھاری ذمہ داری ہے جس کو نبھانے کی حسب سابق حسب روایت اپنی تمام تر مخلصانہ کاوشیں بروئے کار لانے کی کوشش کرونگا اور اپنے تمام رفقاء کار کی مشاورت اور تعاون کے ساتھ خدمت خلق کا عظیم مشن جاری رکھیں گے اور مخلوق خدا کی بھلائی کے اس کار خیر میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے گوکہ ایبٹ آباد ضلع رقبے و آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا اور وسیع و عریض علاقہ ہے ، شہری علاقے کے ساتھ ساتھ دور دراز پہاڑی دیہی علاقے بھی ہیں جہاں پر غریب عوام الناس مختلف گونا گوں مسائل کا شکار رہتے ہیں ،بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو کہ غربت کی لکیر سے نیچے پسماندگی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، ان کے دکھوں کا مداوا ، ضرورت مند لوگوں کی اعانت ، مستحق افراد کے ساتھ تعاون اور بے لوث او ربے تفریق خدمت کوئی آسان کام بھی نہیں ہے ، ضلع بھر میں ادارے بنانا کٹھن مرحلہ ہے ، تاہم نیتوں میں اخلاص اور خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ الخدمت فائونڈیشن کے تاریخ ساز اور معتبر فورم سے خدمت کا یہ مشن جاری رکھیں گے ۔ ایک ہی وقت میں تمام جگہوں اور تمام لوگوں تک پہنچنا محال ہے لیکن اپنے حصے کی شمع ضرور جلائے رکھیں گے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اس بات کے گواہ ہیں اور جانتے ہیں کہ الخدمت فائونڈیشن ایک رفاعی ادارہ ہے جو کہ بلا تخصیص خدمت پر مامور ہے ، رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ہی الخدمت فائونڈیشن کی اولین ترجیح رہتی ہے ، ملک بھر کی طرح یہاں ضلع ایبٹ آباد میں بھی ہر مشکل گھڑی میں چاہے زلزلہ ہو ، سیلاب ہو یا دیگر کوئی قدرتی آفت ہو الخدمت کا سب سے آگے ہو کر فرنٹ لائن پر کردار رہتا ہے ، اس وقت ایبٹ آباد میں الخدمت فائونڈیشن کے پاس 78یتیم بچے موجود ہیں جن کی کفالت کی جا رہی ہے ، اسی طرح ضلع کے مستحق اور غریب افراد کی فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت ہر تین ماہ بعد متواتر مالی اعانت کی جاتی ہے ، ایبٹ آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں الخدمت لیبارٹیز کے کولیکشن سینٹرز بنائے جا رہے ہیں ، اسی طرح الخدمت ایبٹ آباد کے پاس دو ایمبولینس موجود ہیں جو کہ کسی بھی نا گہانی آفت میں یا ایمرجنسی میں سروسز فراہم کر تیں ہیں ، یہ تو وہ سرگرمیاں ہیں جو کہ مسلسل جاری رہتی ہیں ، تاہم قدرتی آفات ، وبائی امراض میں بھی الخدمت کا کردار مثالی رہتا ہے جیسا کہ حالیہ کرونا وائرس وباء کا وبائی دور آیا ، ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد ضلع کے عوام الناس بھی اس سے شدید متاثر ہوئے ہیں ، اس وبائی اور مشکل دور میں بھی الخدمت فائونڈیشن نے ضلع ایبٹ آباد میں تین کروڑ پچاس لاکھ روپے سے فوڈ پیکج اور نقد رقوم مستحقین تک بروقت پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ ایک سوال کے جوا ب میں صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع ایبٹ آباد سردار محمد سرور کا کہنا تھا کہ الخدمت فائونڈیشن ایبٹ آباد کے آئندہ پروگرامات اور منصوبہ بندی میں بہت سارے اہم پراجیکٹس شامل ہیں ۔ ان میں ایبٹ آبا دکی یونین کونسل بیروٹ کے علاقہ عباسیاں میں الخدمت ہسپتال کا قیام ، لورہ میں الخدمت لیبارٹری کے کولیکشن سینٹر کا قیام ، حویلیاں میں الخدمت لیبارٹری کا کولیکشن سینٹر قائم کرنا ، اسی طرح ایبٹ آباد شہر میں الخدمت کی جدید ڈایا گوناسٹک لیبارٹری کا قیام عمل میں لانا اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے آغوش ادارہ شامل ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس وقت ہمارے پاس 78یتیم بچے ہیں ہم ان کے تعداد 200تک لے کر جانا چاہتے ہیں ۔ الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی صدر سردار محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصداور مشن صرف اور دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا کرنا ہے ، بے لوث خدمت خلق ہے ، مستحق افراد کی مالی اعانت ہے ، یتیم او ر بے سہار بچوں کی کفالت ہے ، خدمت خلق کے اس بے لوث مقصد اور مشن میں میری اپیل ہو گی تمام ہی مخیر حضرات سے کہ وہ خدمت خلق کے اس عظیم ادارے کے ساتھ ضرور تعاون کریں ، اور قدرتی آفات میں ،ایمرجنسی صورتحال میں ، دکھی انسانیت کے لیے خدمت کے کاموں میں اپنی حلال کی کمائی سے ضرور حصہ ڈالیں ، یہی توشہ آخرت ہے اور صدقہ جاریہ بھی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے خدمت کے خلق کی ان سرگرمیوں کا حصہ بننا اور اپنا کردار ادا کرنا اور اپنی کاوشیں صلاحیتیں بروئے کار لانا یہ ہمارے لیے باعث فخر بھی ہے اور باعثِ اطمینان ِ قلب بھی ہے ، یہ مشن جاری رکھیں گے ، کیونکہ ہیں لوگ دنیا میں وہی اچھے ۔ آتے ہیں جو کام دوسروں کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں