،موجودہ حالات میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے چیلنج کا سامنا ہے: رکن قومی اسمبلی علی خان جدون

یبٹ آباد(ہندکو ٹی وی )چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ٹیکنالوجی رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نےکہا ہے کہ ماضی میں حکمرانوں کی پالیسوں سے حکومت کو بڑے بحران کا سامنا رہا ہے،موجودہ حالات میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے چیلنج کا سامنا ہے، ابتدائی ایام میں حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات ،اصلاحات نظام کی تبدیلی پر ردعمل بھی آیا،حکومت کی پالیسوں سے معیشت مستحکم ہوئی ہے ،ڈالر بھی نیچے آرہا ہے،ایںٹ آباد پریس کلب کی گرانٹ ،میڈیا کالونی کے قیام میں صوبائی حکومت کے تعاون سے رکاوٹ ختم کریں گےاور وفاق کی سطح پر بھی ہر ممکن تعاون کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں وفد کے ہمراہ نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار شیر دل،جنرل سیکرٹری سابق ضلع نائب ناظم کامران گل ایڈووکیٹ ،سابق تحصیل ممبرراشد خان،ملک سعید ،تاجر رہنما تحصیل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ثاقب خان، عبدالحمید خان ، خالد اسلم ،شہزاد گل ،شبیر قریشی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے،
رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کا کہنا تھا پریس کلب کے الیکشن میں اتفاق و اتحاد مثالی ہے جو دوسروں کو تقلید کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ میڈیا کے مسائل حل کے لئے حکومت نے ترجیحات طے کیں ہیں،ماضی میں ڈمی اخبارات کے زریعے عوام کے فنڈ کی لوٹ مار کی گئی تحریک انصاف کی حکومت نے اس نظام کو بہتر کرنے اور حق دار تک حق پہنچانے میں کوشاں ہے،قبل ازیں صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس سید طاہر شاہ ،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم،مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد شاہد چوہدری ،سابق صدر محمد عامر شہزاد جدون ،سابق جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون نے صحافیوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی اور ایبٹ آباد پریس کلب کی جانب سےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی یے۔

Ali khan jadoon

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں