علی خان جدون نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد میں قائم احساس ایمر جنسی پروگرام سنٹر کا دورہ

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ٹیکنالوجی رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد میں قائم احساس ایمر جنسی پروگرام سنٹر کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے انھوں نے سنٹر میں کورونا سے بچاو کے حفظان صحت کی احتیاطی تدابیر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اؑظم عمران خان کا وژن ہے کہ دیہاڑی دار مزدوروں کو فوری ریلیف ملے، ا س پروگرام سے امداد کے حصول کے لئے ا یبٹ آباد میں 26 ہزار افراد رجسڑڈ ہو چکے ہیں، غریب دیہاڑی دار لوگوں کو فائدہ ہو گا، انھوں نے کہا کہ کرونا سے بچا و وینٹیلیٹر نہیں صرف احتیاط ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے احساس ایمر جنسی پروگرام سے دیہاڑی دار مزدوروں اور مستحق افراد کو رقم فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ایبٹ آباد میں دس احساس ایمرجنسی پروگرام کے سنٹر بنائے گئے ہیں اور 22 ریٹیلرز نادرا اور الفلاح بینک کے تعاون سے موجود ہیں،جن میں ضلعی انتظامیہ،ٹی ایم اے،واسا اور گلیات ڈویلپمنٹ کے ادارے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں،احساس ایمرجنسی پروگرام سنٹر کے دورہ کے موقع پر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک کا کہنا تھا احساس ایمرجنسی پروگرام حکومت کا اچھا اقدام ہے انتظامیہ نے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مستحق افراد میں رقم فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تمام سنٹرز میں جراثیم کش سپرے کیا جاتا ہے اور یہاں آنے والوں کو سینٹی ٹائز کیا جارہا ہے اور فیس ماسک بھی مہیا کئے جاتے ہیں انتظامیہ جلد از جلد دیہاڑی دار مزدور کو رقم کی فراہمی میں کوشاں ہے،سنٹرز سے رقوم لینے والوں افراد،خواتین نے حکومت کے احساس ایمرجنسی پروگرام کو سراہا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کو دعائیں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

علی خان جدون نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد میں قائم احساس ایمر جنسی پروگرام سنٹر کا دورہ” ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں