سیکرٹری ایجوکیشن سے تعلیمی بورڈذ ملازمین کے نمائندہ وفد کی ملاقات، بورڈ ملازمین میں یکساں امتحانی نظام کے حوالے سے موجود تمام خدشات دور

سیکرٹری ایجوکیشن سے تعلیمی بورڈذ ملازمین کے نمائندہ وفد کی ملاقات، بورڈ ملازمین میں یکساں امتحانی نظام کے حوالے سے موجود تمام خدشات دور

پشاور: محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے نمائندہ وفد کی سیکرٹری تعلیم سے ملاقات، جس میں بورڈ ایمپلائز کی جانب سے امتحانی اصلاحات میں جدت کے حوالے سے درپیش اپنے خدشات کا اظہار کیا ۔ جس پر سیکریٹری تعلیم نے صوبہ بھر سے تشریف لائے ہوئے بورڈز ملازمین کے نمائندہ وفد کے تمام خدشات کو تسلی سے سنا اور انکو اس بات کا یقین دلایا کہ ان امتحانی اصلاحات کی بدولت نہ ہی ان کی سروس سٹرکچر متاثر ہوگی نہ پروموشنز اور نہ ہی انتظامی مسائل کے لئے ان کو اپنے اپنے بورڈ سے پشاور آنا پڑے گا۔ اس تمام ایکسرسائز کا مقصد صرف اور صرف امتحانی نظام میں اصلاحات لانا ہے۔ صوبہ بھر کے تمام بچوں کو ایک جیسا پیپر اور ایک جیسا مارکنگ سسٹم دینا حکومت وقت کی اولین ترجیح ہے۔ سیکرٹری تعلیم نے مزید کہا کہ ہم بورڈ ملازمین کے سروس اور پروموشن سے متعلق مسائل بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے۔ کسی بھی تعلیمی بورڈ کو کسی دوسرے تعلیمی بورڈ میں ضم نہیں کیا جا رہا۔ میٹنگ تین گھنٹے جاری رہی، جس کے آخر میں تمام بورڈز کے نمائندہ وفد نے اپنے تمام خدشات دور کرنے پر سیکرٹری تعلیم کا شکریہ ادا کیا اور امتحانی اصلاحات کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر بورڈ ایمپلائز کے نمائندہ وفد نے سیکرٹری تعلیم کو غیر مشروط طور پر بلاتعطل بورڈز کے فرائض سرانجام دینے اور کسی بھی قسم کے احتجاج نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے پیر سے بورڈز میں تعلیمی اور انتظامی سرگرمیاں شروع کرنے کی حامی بھری۔ میٹنگ کے آخر میں تمام شرکاء نے وزیر تعلیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

All KPK BISE merged

#KPK

#BISE

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں