سالانہ کل پاکستان قومی مقابلہ نعت خوانی بصارت سے محروم عائشہ نور نے ملکی سطح پر پہلی پوزیشن

۔صدارتی آرڈیننس کے تحت اور وزارت مذہبی امور ۔۔ریڈیو پاکستان ۔پاکستان ٹیلی ویژن کے باہم اشتراک سے جمعرات کے روز ریڈیو پاکستان اسلام آباد میں منعقد ہونے والے 39 ویں سالانہ کل پاکستان قومی مقابلہ نعت خوانی کے پندرہ سال سے کم عمر بچیوں کے فائنل میں ایبٹ آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے اباسین آرٹس کونسل شعبہ نعت سے وابستہ بصارت سے محروم عائشہ نور نے ملکی سطح پر پہلی پوزیشن اپنے نام کرتے ایبٹ آباد کا نام روشن کر کے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے انہیں اس شاندار کامیابی پر حکومت پاکستان کی جانب سے دیگر تحائف کے علاوہ ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا یہ انعام انہوں نے مہمان خصوص وفاقی وزیر مذہبی امور ففتی عبدالشکور اور سینٹر عرفان صدیقی سے وصول کیا۔۔ عائشہ نور ممتاز بلائنڈ سماجی راہنما پروفیسر شمس کی صاحبزدای ہیں۔۔اور حافظ جنید مصطفے لی شاگردہ ہیں اسی کیٹگری میں اباسین نعت کلاس ایبٹ آباد کی ایک اور طالبہ ایمان فاطمہ نے آزاد کشمیر اور اسلام آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔۔جبکہ سید نصیر شاہ کے شاگرد ہری پور کے محمد علی نے صوبہ کے پی کی نمائندگی کرتے ہوئے سنیر کیٹگری میں ملک بھر میں اول پوزیشن حاصل کی اور ایک لاکھ روپے کے انعام کے مستحق قرار پائے

All Pakistan Naat Competition
#Naat
#Pakistan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں