بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئی

بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئی۔

بیگم نسیم ولی خان اے این پی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی بیوہ تھیں اور وہ تین بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ ولی باغ چارسدہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ بیگم نسیم ولی کی نماز جنازہ آج شام 6 بجےولی باغ چارسدہ میں اداکی جائے گی۔اور ولی باغ میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا.
خان عبدالغفار خان کی بہو اور ولی خان کی اہلیہ بیگم نسیم ولی خان کا شمار نہ صرف صوبہ سرحد بلکہ پاکستان کی منجھی ہوئی خواتین سیاسی رہنمائوں میں ہوتا ہے ۔ وہ عوامی نیشنل پارٹی کی بڑی لیڈر ، صوبائی صدر اور پارلیمانی لیڈر بھی رہی ۔ ولی خان کی زندگی میں بیگم نسیم ولی خان کو پارٹی میں اہم مقام حاصل رہا اور ان کو فیصلہ سازی میں بھی خاص اہمیت دی جاتی تھی۔ بیگم نسیم ولی خان نے 1954 میں ولی خان سے شادی کی ان کو 1977میں خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون رکن اسمبلی منتخب ہونے کا بھی منفرد اعزاز حاصل ہوا۔ بیگم نسیم ولی خان اے این پی کے موجودہ سربراہ اسفندیار ولی کی سوتیلی والدہ ہیں جبکہ سنگین ولی خان کی حقیقی والدہ ہیں جو وفات پا چکے ہیں

ANP Begum Naseem died

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں