ایبٹ آباد شہر کے مصروف ترین علاقہ سربن چوک تا سینا لیبارٹری چوک پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن تیار

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد شہر کے مصروف ترین علاقہ لنک روڈ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن تیار ٹی ایم اے ایبٹ آباد انکروچمنٹ عملہ نے ایک نجی ہسپتال 7 دکانوں اور دو گھروں کو تجاوزات قرار دے کر مسمار کے لیے نشانات لگا دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشوں میں تجاوزات مافیا کا پردہ چاک ہونے پر کمشنر ہزارہ اور ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ایبٹ آباد محمد افضل کی ہدایت پر انکروچمنٹ انسپکٹر عاصم خان کی نگرانی میں اتوار کے روز سربن چوک سے لیکر سینا لیبارٹری چوک تک غیر قانونی تجاوزات خاتمہ کے لیے معائنہ کیا اور اس دوران ایک نجی ہسپتال 7 دکانیں اور دو گھر تجاوزات کی زد میں آنے پر نشانات لگا دئیے گئے ہیں جنہیں جلد از جلد مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یاد رہے کے مون سون کی بارشوں سے کینٹ بورڈ حدود کے علاوہ لنک روڈ سینا لیبارٹری چوک آرام باغ تک روڈ تالاب میں تبدیل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے

Anti encroachment drive in Abbottabad

Sarban Chowk to Seena Lab Chowk

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں