سمندر کٹھہ میں قائم مصنوعی سمندر کٹھہ جھیل پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن

یونین کونسل نگری بالا کے گاؤں سمندر کٹھہ میں قائم مصنوعی سمندر کٹھہ جھیل پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن، آپریشن ضلعی انتظامیہ و محکمہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی کیا گیا، مقامی افراد کی جانب سے شدید مزاحمت، خواتین کے پتھراؤ اور مزاحمت کے باوجود دکانوں اور کھوکوں کو مسمار کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایڈیشنل کمشنر شہاب الدین و اے سی امین الحسن اور جی ڈی اے کے افسران نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سمندر کٹھہ جھیل پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا. انتظامی افسران کے مطابق آپریشن ہائی کورٹ کے حکم پر کیا گیا ہے. اس موقع پر مقامی افراد نے جی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور خواتین نے پتھراؤ بھی کیا.شدید مزاحمت کے باوجود دکانوں اور کھوکوں کو مسمار کر دیا گیا ہے. اس موقع پر اکثریت مقامی افراد کا کہنا تھا کہ سمندر کٹھہ جھیل انسانی جانوں کے ضیاع اور امن تباہ ہونے کا خطرہ بن گئی ہے. جھیل روڈ پر لڑائی جھگڑا معمول بن گیا تھا. یونین کونسل نگری بالا کے گاؤں سمندر کٹھہ میں بنائی گئی مصنوعی جھیل عوام کے لئے درد سر بن گئی ہے. تنگ سڑک اور سیاحوں کی آمد کی وجہ سے گاؤں کے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں