میڈم قرت العین کا ایبٹ آباد مین بازار کا دورہ تمام تجاوزات مافیہ کو سخت نوٹس جاری تمام عارضی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہدایت.

ایبٹ آباد: (یو ٹی) میڈم قرت العین کا ایبٹ آباد مین بازار کا دورہ تمام تجاوزات مافیہ کو سخت نوٹس جاری کل سے تمام عارضی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہدایت.
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ایبٹ آباد محمد افضل اور تحصیل آفیسر ریگولیشن سید نور اللہ کی ہدایت پر (یو ٹی) میڈم قرت العین کا انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ ایبٹ آباد مین بازار، سرافہ بازار، لوہا بازار کا وزٹ تمام عارضی تجاوزات مافیہ کو سخت نوٹس جاری.
میڈم قرت العین کا کہنا تھا کے شہر سے تمام عارضی تجاوزات کے خلاف کارروائی ہو گی جس میں تمام تجاوزات مافیہ کو شہر سے ختم کیا جائے گا اس موقع پر (یو ٹی) میڈم قرت العین نے ایبٹ آباد مین بازار، سرافہ بازار اور لوہا بازار میں ہر دکاندار کو زبانی نوٹسسز جاری کئے کے اپنی اپنی شاپس کے باہر کسی قسم کی تجاوزات نہ لگنے دیں اور نہ خود اپنی دکان سے باہر تجاوز کریں بصورت دیگر آپ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.
(یو ٹی) میڈم قرت العین نے اپنے سٹاف کو ہدایت جاری کی کے کل سے شہر بھر میں ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی تمام تر حدود میں عارضی تجاوزات مافیہ کا سامان ضبط کریں آج تمام ریڑھی بانوں، تاجروں کو نوٹسسز جاری کریں اور کل سے ان تمام کے خلاف کارروائی کریں سامان ضبط کر لیں تاکے شہر سے عارضی تجاوزات کا خاتمہ ہو سکے.
ایبٹ آباد کی عوام اور بلخصوص بازار میں آنے والی خواتین کا میڈم قرت العین کو زبردست خراجِ تحسین.

Anti encroachment in Abbottabad

TMA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں