وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد اور اعلی عہدے دار شریک۔
پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز اور 30 سے زائد ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک سے شریک۔
صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی انسداد پولیو کے لئے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم
پولیو ورکرز جو دور دراز اور مشکل علاقوں تک پہنچتے ہیں قومی خدمت سرانجام دے رہے ہیں جس کے لیے وہ خصوصی تعریف کے مستحق ہیں۔ وزیر اعظم
بہترین کارکردگی دیکھانے والے پولیو ورکرز کے لیے انعامات دینے کا پلان مرتب کیا جائے۔ وزیر اعظم
کم منتقلی والا سیزن پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے موزوں ترین وقت ہے اور ہم سب کو مل کر پولیو کا خاتمہ کرنا ہے- وزیر اعظم
چیف سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کو انسداد پولیو اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت
ضلعی انتظامیہ پولیو ورکرز کی ہراسگی یا ان پر حملوں کی صورت میں قانونی کارروائی کی زمہ داری لیں۔ وزیر اعظم
بچوں کی عمومی بچاؤ کے ٹیکوں اور انسداد پولیو مہم کو ساتھ ساتھ چلایا جائے۔ وزیر اعظم
نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر کرونا کے خلاف ویکسینیشن مہم کو مزید بڑھایا جائے ۔ وزیر اعظم
بین القوامی ادارے حکومت پاکستان کی کرونا اور پولیو سے بچاو کے لیے موثر اقدامات کے معترف ہیں۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع، بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور پشین، اور سندھ میں حیدر آباد اور کراچی میگندے پانی کے ذریعے پولیو کے پھیلاو کا خطرہ زیادہ ہے۔ اجلاس کو بریفنگ

Anti Polio Campaign meeting

PM Imran Khan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں