وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے بہترین انتخاب ہیں

اسلام آباد: سینئیر رہنما پاکستان تحریک انصاف نے نومنتخب تنظیمی عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نئی باڈی کا انتخاب پارٹی اور ملکی مفاد میں بہترین ثابت ہوگا وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے بہترین انتخاب ہیں انہیں پارٹی میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، صوبوں کی قیادت کے لیے بہترین شخصیات کا انتخاب کیا گیا ہے اور یہ قیادت وزیراعظم عمران خان کی توقعات پر پورا اترے گی ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں عامر مغل نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی خراب کارکردگی پر وزیراعظم عمران خان نے بہترین فیصلے کیے اور یہ بات تسلیم کی کہ بری کارکردگی کی وجہ پارٹی کی طرف سے ٹکٹس کی غلط تقسیم بنی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں میں یہ کلچر موجود نہیں کہ وہ اپنی غلطیوں کو اس طرح سے تسلیم کریں خود احتسابی کی یہ روایت صرف پاکستان تحریک انصاف کا خاصہ ہے، عامر مغل نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو پارٹی میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کا سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے انتخاب وزیراعظم عمران خان کا بہترین فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ صوبوں کی قیادت کے لیے جن عہدیداران کا انتخاب کیا گیا ہے وہ بھی انشاءاللہ پارٹی کو ایک مرتبہ پھر ملک کی مقبول ترین اور تمام صوبوں کی نمائندہ جماعت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ عامر مغل نے مذید کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں صرف پاکستان تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جس کی ن

مائندگی پورے ملک میں ہے اور ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

Asad Umer new Secretary general PTI

PTI

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں