عاصمہ رانی قتل کیس، مجرم مجاہد آفریدی کو سزائے موت کا حکم

پشاور: عدالت نے ایوب میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی مجرم مجاہد آفریدی کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی مجرم مجاہد آفریدی کو سزائے موت کا حکم سنایا جبکہ دو ملزمان شاہ زیب اور صادق کو بری کر دیا۔

یاد رہے کہ عاصمہ رانی کو 28 جنوری 2018 کو کوہاٹ میں قتل کیا گیا تھا۔

ملزم مجاہد آفریدی نے عاصمہ رانی کو رشتے سے انکار پر قتل کیا تھا اور واقعے کے بعد ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا جسے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر کے وطن واپس لایا گیا تھا۔

Asma Rani Murder case

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں