مانسہرہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر اشتیاق خان تنولی پر قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہزارہ بھر کی صحافی برادری کا ملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ

مانسہرہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر اشتیاق خان تنولی پر قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی
مانسہرہ : مانسہرہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر اشتیاق خان تنولی پر قاتلانہ حملہ, شدیدزخمی حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال ریفر, ہزارہ بھر کی صحافی برادری میں غم وغصہ کی لہر,ملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاری اڈا میں نامعلوم افراد نےسنیئر صحافی ومانسہرہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر اشتاق خان تنولی پر دن دیہاڑے فائرنگ کی اور فرار ھوگۓ, فائرنگ سے صدر ایم یو جے اشتیاق خان تنولی شدید زخمی ھوۓ جنھیں مقامی افراد نے فوری طور پر کنگ عبداللہ ہسپتال پہچایا, اس واقعہ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئ اور تمام صحافی برادری سمیت سول سوسائٹی ہسپتال پہنچ گئ اور زبردست غم و غصے کا اظہار کیا اور ڈی پی او مانسہرہ اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ فائرنگ کرنےوالےملزمان کو فی الفور گرفتار کیاجاۓ اور انھیں قرار واقعی سزا دی جاۓ, تمام صحافی برادری اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتی ھے
ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہرحسین شاہ اور سیکرتری عاطف قیوم نے ملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا.

Attack on President Mansehra Union of Journalists
MUJ
AUJ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں