فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ایبٹ آباد میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور مانسہرہ میں صحافی پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

ایبٹ آباد : فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ایبٹ آباد میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور مانسہرہ میں صحافی پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرنے کے لئے ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس نے احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرے میں بیت القدس مسجد اقصی پر حملے اور فلسطینیوں پر بربریت پر عالم اسلام اور اقوام متحدہ سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری،جنرل سیکرٹری ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس عاطف قیوم ،صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،سابق صدر محمد عامر شہزاد جدون،راجہ ہارون نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالم اسلام مسلمان حکمرانوں کی بے حسی کی بھینٹ چڑھ چکا ہے،صہیونی طاقتیں فلسطین کے مسلمان بچوں ،بچیوں کو کچل رہی ہیں امت کی بیٹیاں لٹ رہی ہیں،نوجوان اور بزرگ محفوظ نہیں ہیں،ان حالات میں اسلامی ممالک کا اتحاد عملی قدم اٹھانے کے برعکس مذمت تک محدود ہے ،دنیا بھر کے مسلمان چاہئے وہ بوسنیا ہو ،کشمیر ہو ،عراق ،افغانستان ،شام لیبیا ،سریا ہو مسلمان ہی مظلوم ہیں ،مقررین کا کہنا تھا مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول اور مقدس مقام ہے ،اس کو نشانہ بنانے والے یہودی مسلسل تو ہین کر رہے ہیں اس کے لئے مسلمان متحد ہو کر آواز بلند کریں اس موقع پر مانسہرہ یونین آف جرنلسٹس کے سینئر صحافی اشتیاق تنولی پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کی گئی صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم کا کہنا تھا اگر انصاف نہ ملا تو ایبٹ آباد پریس کلب ہزارہ بھر کے صحافیوں کے ہمراہ اشتیاق تنولی کو انصاف دلانے کے لئے احتجاج کریں گے اور مانسہرہ کے صحافیوں کی ہر کال پر لبیک کریں گے،اس موقع پر صحافیوں نے نعرہ بازی بھی کی اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات کی منظوری کے نعرے بھی درج تھے۔

AUJ protest
PFUJ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں