عوام اور پولیس کے درمیان دوریوں کے خاتمہ کیلئے ہزارہ پولیس کی ”عوام رابطہ مہم“ کا سلسلہ جاری

عوام رابطہ مہم کے تحت 148کھلی کچہریاں کی،علماء کیساتھ142میٹنگز، تاجر برداری کیساتھ96میٹنگز، اقلیتیوں کیساتھ25میٹنگز،پبلک لیزان کونسل کیساتھ 109میٹنگزجبکہ 133تعلیمی اداروں کے سربران اور 121مساجد کے خطباء صاحبان سے ملاقاتیں کی گئی،
عوام رابطہ مہم کے تحت معاشرے میں امن و امان کی فضاء قائم ہو گئی اور لوگوں کے مسائل بھی اجاگر ہوں گئے، قاضی جمیل الرحمن ڈی آئی جی ہزارہ
ایبٹ آباد ()ہزارہ پولیس نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن کی سربراہی میں ہزارہ کے تمام اضلاع میں عوام اور پولیس کے درمیان دریوں کے خاتمے، قیام امن اور جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے تین ماہ ”عوام رابطہ مہم“ کے نام سے مہم کا آغاز کیا۔اس مہم کے تحت ضلعی پولیس افسران، سرکل ڈی ایس پی اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے اپنی اپنی حدود میں لوگوں کے مسائل سننے اور انکے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کرنا تھا اسکے ساتھ ساتھ علماء کرام، تاجر برداری، سکول و کالجز کے سربرہان، اقلیتی رہنماؤں، پبلک لیزان کونسل کے عہدیداران و ممبران سے ملاقاتیں اور میٹنگ کا انعقاد کرنا تھا تاکہ جرم اور جرائم کے خاتمہ اور قیام امن کی فضاء کوبرقرار رکھنے کیلئے معاشرے کے ہر طبقہ اور ہر مکاتب فکر کے لوگوں کوساتھ لیکر چلا جائے اور عوام کے اجتماعی و انفرادی مسائل سے آگاہ حاصل کرکے انکی دہلیز پر انکے مسائل کو حل کیا جائے اورعوامی رائے کومد نظر رکھتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو بھی مزید بہتر بنایا جائے۔ ہزارہ پولیس کے آٹھوں اضلاع میں گذشتہ تین ماہ کے دوران اس مہم کے تحت ڈی پی اوز، سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے 148کھلی کچہریاں کی، ہزارہ بھر کے علماء کیساتھ142میٹنگز کی۔ تاجر برداری کیساتھ96 میٹنگز کی، اقلیتیوں کیساتھ25میٹنگز کی گئی جبکہ133تعلیمی اداروں کے سربران اور 121مساجد کے خطباء صاحبان سے ملاقاتیں کی گئی اور پبلک لیزان کونسل کے عہدیداران و ممبران سے109میٹنگز کا انعقاد کیا گیا، اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے کہا کہ عوام رابطہ مہم کا بنیادی مقصد صرف عوام اور پولیس کے درمیان پائی جانیوالی دوریوں کو ختم کرکے عوام کا پولیس پر بھروسہ کو مزید مستحکم کرنا ہے تاکہ پولیس عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوسکے اور انکے حل کیلئے مثبت اقدامات اٹھا نے کیساتھ ساتھ لو گوں کو پولیس کی جانب سے جانی و مالی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔ ہزارہ پولیس اسطرح عوام رابطہ مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ اس سے معاشرے میں امن و امان کی فضاء قائم ہو گئی اور لوگوں کے مسائل بھی اجاگر ہوں گئے اور انکے حل کے لئے پولیس بھر پور کام بھی کرے گئی۔ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ اس رابطہ مہم کو ہزارہ کے تمام اضلاع میں عوام کی جانب سے پزیرائی بھی ملی ہے اس لئے مستقبل میں بھی اس پر عملدآمدرکھا جائے گا اور عوام کے ساتھ رابطے کا یہ عمل جاری رکھتے ہوئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ عوام بھی پولیس کو اپنا جانتے ہوئے پولیس کا ساتھ دیں اور اپنی شرکت کویقینی بنائیں اور معاشرے کی اصلاع کے لئے اپنی تجاویز پولیس کو پیش کریں تاکہ مل کر ہزارہ کی فضاء کو پرامن بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں