کورونا سے متاثرہ نرس اسپتال انتظامیہ کے رویہ کے خلاف پھٹ پڑی


ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو کے بعد پیشِ خدمت ہے ایوب میڈیکل کمپلکس، کورونا سے متاثرہ نرس اسپتال انتظامیہ کے رویہ کے خلاف پھٹ پڑی۔فرنٹ لائن سولجر ہونے کے باوجود ہمیں حکومت اور انتظامیہ نے حفاظتی کٹس، ماسک تک فراہم نہیں کئے۔ متاثرہ نرس نازیہ شاہ نرسنگ ہاسٹل کے کمرے میں خود کو کورنٹین کیا ہوا ہے اسپتال انتظامیہ نے حال تک نہیں پوچھا۔ میں نے خود ادویات اور اپنے کھانے کیلئے اشیاء منگوائی اسپتال انتظامیہ نے بے یارومدگار چھوڑا ہوا ہے۔ میرے ساتھی نرسیں بھی کورونا کا شکار ہو رہی ہیں خدارا ہماری مدد کی جائے۔ وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور ہمیں ہمارے ہتھیار پورے فراہم کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں