ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو خالی کرکے کرونا کے لئے مختص کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو خالی کرکے کرونا کے لئے مختص کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں

ہسپتال انتظامیہ کرونا اور دوسرے مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں میڈیکل ڈائریکل ڈاکڑ احسن اورنگزیب

ایوب ٹیچنگ ہسپتال سالانہ لاکھوں مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے ۔کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے لئے روز اول سے کوشاں ہے ہسپتال اس وقت اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کا علاج کر رہا ہے بلکہ دیگر وارڈز بھی پہلے کی طرح مکمل فعال ہیں اور دیگر امراض کا علاج بھی پہلے کی طرح جاری و ساری ہے ان خیالات کا اظہار میڈیکل ڈائریکڑ ڈاکڑ احسن اورنگزیب نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ کرونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے الگ سے کرونا او پی ڈی اور آئسولیشن بلاک مقرر کیا گیا تھا اور اس کے علاوہ ایک مخصوص ائی سی یو بھی کرونا کے سریس مریضوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ کرونا آئسولیشن بلاک ستر کمروں پر مشتمل ہے جس میں مریض کو صاف اور کشادہ کمرے، متصل واش روم تین وقت کا کھانا اور انفوٹینمنٹ کیلئے ٹیلی وژن کی سہولت دی گئی ہے۔ چونکہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں آئے روز بے تحاشہ اضافہ ہونا جا رہا رہا ہے کسی بھی ایمرجنسی سے نمیٹنے کیلئے کرونا بلاک میں مزید 48 مریضوں کی گنجائش پیدا کی گئی ہے اس طرح بلاک میں تقریباً 128 مریضوں کو رکھنے کی مزید گنجائش موجود ہوگئی ہے ، ایوب میڈیکل کمپلکس کے میڈیکل ڈائریکٹر احسن اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریضوں کی دیکھ بال کیلئے تربیت یافتہ سٹاف 24 گھنٹے مریضوں کی سہولت کے لیے موجود ہوتا ہے۔ ایوب پبلک ہیلتھ لیبارٹری میں سات اضلاع کے کرونا سے متاثرہ مریضوں کے ٹسٹ کیے جا رہے ہیں ۔احسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ موجودہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام تر مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور عوام کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اے ایم سی کو کورونا ہسپتال میں بدلنے کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں، میڈیکل ڈائریکٹر اے ایم آئی کا کہنا تھا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان کی حثیت رکھتا ہے جو اپنے قلم اور کمرے کو عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے استعمال کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام میں ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور دیگر حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے لئے شعور اجاگر کرنے میں میڈیا کو اپنا کلیدی کردار ادا کر نا ہو گا ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت پاکستانی شہری ہم سب کا فرض ہے کہ اس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں، احسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ اس وقت اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کرونا کے مریضوں کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے اگر مستقبل میں کوئی بھی نیا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا تو اس کے متعلق انتظامیہ خود پریس ریلیز اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو مطلع کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں