ایبٹ اباد گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام آزادی ساہیکل ریس اختتام پزیر

آزادی ساہیکل ریس ایبٹ اباد سے شروع ہوئی اور 35کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ اور 37 منٹ میں طے کیا گیا ، شدید بارش کے باوجود ساہیکلسٹ نے اپنا سفر مکمل کیا جی ڈی اے کے زیر اہتمام ساہیکل ریس میں ملک بھر سے 33ساہیکلسٹ نے حصہ لیا ،چاروں صوبوں سے شریک کھلاڑیوں میں پہلی تین پوزیشن کے پی کے کے نام رہی پہلی پوزیشن یوسف خان نے حاصل کی جنھوں نے 1گھنٹے اور37منٹ میں سفر طے کیا دوسرے نمبر پر ساجد نے 1گھنٹہ 37منٹ اور6سکینڈ میں طے کیا جبکہ تیسرے نمبر پر بھی عمرفاروق نے 1گھنٹہ 37منٹ اور59سکینڈ میں طے کیا ہے اس موقع پر پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کے گے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی نے تقریب سے خطاب کر تے ہوے کہا ایبٹ اباد صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ مشکل ترین وقت میں عمران خان نے ملکی معشیت کو بہتر کیا پوری دنیا کے مسلمان ممالک عمران خان پر اعتماد کرتے۔ہیں ہم سے پہلے لیڈر جا کر پرچی پڑھتے تھے عمران خان آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرتا ہے ،وشیر ثقافت کا کہنا تھا کہ چورں اور ڈاکوؤں نے اس ملک کو لوٹا ہے ہمیں اپنے کھیلوں سے سیاست کو ختم کرنا ہو گا تقریب سے خطاب کرتے ہونے نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایونٹ کی تعریف کی اور کہا کہ ساہیکلسٹ کی حکومتی سرپرستی کریں گے اور ایسے مقابلوں سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آتی ہے

Azadi Cycle Race 2021

GDA

Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں