حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظرہوٹلوں اینڈ ریسٹورنٹ کے ان ڈور کھانا کھانےپر پابندی لگا دی

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظرشادی ہال کے بعد ہوٹلوں اینڈ ریسٹورنٹ کے ان ڈور کھانا کھانےپر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے ایپی ڈیمک کنٹرول اور ایمرجنسی ریلیف ایکٹ 2020 کے تحت کورونا کی دوسری لہر میں تیزی کی بنا پرحفاظتی تدابیراختیار کرتے ہوئے صوبے بھر میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ آوٹ ڈور اور ٹیک اوے کی سروسزجاری رہیں گی۔

ریسٹورنٹ کے باہر بھی کھانا کھانے اور ٹیک اوے کی اجازت ہو گی جبکہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر بھی پابندی لگا دی گی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں