ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نےدفعہ 144/6 کے تحت سجیکوٹ اور ابریلہ بیری آبشاروں میں نہانے اور تیرا کی پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے ضا بطہ فوجدا ری کی دفعہ 144/6 کے تحت تحصیل حویلیاں میں واقعہ سجیکوٹ اور ابریلہ بیری آبشاروں میں نہانے اور تیرا کی پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس بارے میں با قاعدہ حکم نا مہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ مزکورہ آبشاروں میں نہا تے ہو ئے متعدد انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہے چنا نچہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کی غرض سے ان آبشاروں پر پابندی لگائی گئی ہے اور اس پابندی کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔اس حکم نا مے میں ٹی ایم اے حو یلیا ں کو ہدا یت بھی کی گئی ہے کہ وہ سجیکوٹ آبشار اس کی گہرائی ختم کر نے کے لیے اس میں پتھروں سے بھرائی کرے اور آبشار کے گرد پانی کی پتھروں کی مدد سے جھیل بنائی جائے تاکہ لوگ خطرناک مقام تک نہ جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں