اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 اپریل بروز ہفتے کو تمام بینک کھلے رکھنے کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 اپریل بروز ہفتے کو تمام بینک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ 30 اپریل 2022 کو تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات 2 سے 5 مئی تک ہوں گی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 2 سے 5 مئی تک عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے

Banks opened on Saturday

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں