بٹگرام پولیس کے انسپکٹر کورونا فرنٹ لائن پر کام کرتے ہوئےشہید ہو گئے

مانسہرہ سے تعلق رکھنے والےبٹگرام پولیس کے انسپکٹر کورونا فرنٹ لائن پر کام کرتے ہوئےشہید ہو گئے۔ انسپکٹر بشیر خان جوکہ بٹگرام پولیس میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کچھ دن قبل بخار میں مبتلا ہوئے اور آج مورخہ:-18.06.2020 کو کرونا وائرس سے شہید ہوگئے۔
نماز جنازہ کرونا پروٹوکول کے مطابق ان کے آبائی گاؤں مانسہرہ میں ادا کیا جائے گا۔

ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے ہدایت کی ہے کہ تمام پولیس افسران،اہلکاران و عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ جنازہ میں شرکت کرنے کی بجائے انسپکٹر بشیر خان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
اللہ تعالی بشیر خان کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں