قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور سکندر حیات خان شیرپاؤ کا بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار

پشاور: قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤکی ولی باغ آمد، اے این پی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر ایمل ولی خان اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی سے تعزیت کا اظہار کرکے مرحوم کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ قومی وطن پارٹی کے دونوں رہنماء کچھ دیر تک ولی باغ میں رہیں۔اس موقع پرغم زدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے بیگم نسیم ولی خان کی سیاسی جدوجہد اور ان کی سیاسی بصیرت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ جمہوریت کی بالادستی کیلئے مرحومہ کی جدوجہد قابل ستائش ہے۔انھوں نے کہا کہ مرحومہ ایک مخلص اور ملنسار شخصیت کی مالک تھیں اور ان کی جمہوری،قانونی اور آئین کی بالادستی سمیت سیاسی و عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Begum Naseem wali condolence
Aftab Sherpao

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں