انٹر بورڈ قرات‘نعت‘اردو تقریر اور ملی نغمے کے مقابلوں میں ایبٹ آباد بورڈ نے میدان مار لیا

ایبٹ آباد: آئی بی سی سی کے زےر اہتمام انٹر بورڈ قرات‘نعت‘اردو تقریر اور ملی نغمے کے مقابلوں مےں ایبٹ آباد بورڈ نے میدان مار لیا آٹھ کیٹگریز مےں سے چار مےں پہلی پوزیشن حاصل کرلی آئی بی سی سی کے زےر اہتمام پاک آسٹریا(فخشولے) یونیورسٹی منگ ہریپورمیں ہونے والے صوبائی مقابلوں کی قرات‘نعت‘اردو تقریر اور ملی نغمے کی کیٹگری کے مقابلے ہوئے جس میں مردان بورڈ‘سوات بورڈ‘ملاکنڈ بورڈ اور ایبٹ آباد بورڈ سے تعلق رکھنے والے سکول وکالجز کے طلباءوطالبات نے شرکت کی قرات کے طلباءکے مقابلوں میں پاکستان سکاﺅٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے گیارہویں کلاس کے حسنین اصغر علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی اسی طرح نعت کی طالبات کیٹگری مےں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول حویلیاں کی فرسٹ اےئرکی طالبہ زینب علی نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگاتے ہوئے میدان مارلیاطلباءکی ملی نغمہ کیٹگری میں دی پیس گروپ آف کالجز ایبٹ آباد کے سیکنڈ اےئر کے طالبعلم جمال خان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی کی طالبات کی ملی نغمہ کیٹگری میں بھی گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1ایبٹ آباد کی طالبہ سویرا شمعریز نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ایبٹ آباد بورڈ کے فوکل پرسن سید عاطف شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنیوالے طلباءوطالبات کو اپنی اور چےئرمین بورڈ پروفیسر مختار علی خان کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور آل پاکستان ایونٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورتیاری میں مزید بہتری لانے کا کہا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری آئی بی سی ڈاکٹر غلام علی ملہ‘کنٹرولر فخشولے یونیورسٹی ڈاکٹردلنواز خان اور سوات بورڈ کے چیرمین پروفیسر غلام نبی شاہ تھے جنہوں نے کامیاب طلباءوطالبات میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کےے

BISE Abbottabad students on Inter Board Qurat, Naat, and Urdu Speech, with focal person BISE Abbottabad Atif Shah, organised by IBCC at Pak-Austria University Haripur (Pak-Austria Fachhochschule) 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں