سمال انڈسٹر یز ڈویلپمنٹ بورڈ خیبر پختون خواء نے تربیت یافتہ ھنر مند خواتین کو کاروبار کرنے کے مواقع فراہم

سمال انڈسٹر یز ڈویلپمنٹ بورڈ خیبر پختون خواء نے تربیت یافتہ ھنر مند خواتین کوآگے لانے اور کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کرنے کےلیے ایک منصوبے کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ایک این جی او کمیونٹی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت اس این جی او کے چیف ایگزیٹیو عمران انعام ایس آئی ڈی بی کے سنٹروں میں جاکر تربیت یافتہ لڑکیوں کو مقامی کلچر کے حوالے سے کاروبار کرنے . کپٹرے سینے . پھر انہیں فروخت کرنے اپنے کام کا معیار بہتر کرنے کے حوالے سے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کریں گے اس سلسلے میں این جی او کے چیف ایگزیٹیٹو عمران انعام نےریڈی میڈگارمنٹس سنٹرز جرید کاغان .تلہٹہ بالاکوٹ اور باکوٹ کا دورہ کیا اورانہیں آگاہی لیکچر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ تربیت حاصل کر کے تربیت یافتہ ہو چکی ہیں اس لیے گھروں میں فارغ بیٹھ کر اپنا وقت ضائع نہ کریں آگےآئیں کاروبارکریں اپناایک نام اور مقام بنائیں اب آپ کو آگے آنے سےکوئی نہیں روک سکتاانہوں نےکہا کہ وہ کاروبار کے لیے پہلے اپنے اردگرد کاماحول دیکھیں اس کے مطابق چلیں معیاری کام کریں اپنا نام اور اپنی پہچان بنائیں اور اس کی مارکیٹنگ کریں

business for women

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں