کینٹ حدود میں سکولز کی بیدخلی کے حوالہ سے پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ایبٹ آباد کے صدر رہنما پاکستان تحریک انصاف نقیب خان جدون کی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات

ایبٹ آباد: پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ایبٹ آباد کے صدر رہنما پاکستان تحریک انصاف نقیب خان جدون کی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات ،کینٹ حدود میں سکولز کی بیدخلی کے حوالہ سے گفتگو ،وزیر دفاع نے وزیر اعظم کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر کینٹ بورڈ کے رہائشی علاقوں سے سکولز کالجز کو ختم کرنے کے فیصلے کے تمام نکات کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی صدر پین نے معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا۔جب کہ اس موقع پر نائب صدر اکمل جیلانی ،فنانس سیکرٹری زاہد اسلام تنولی اور سیکرٹری اطلاعات عقیل خان کے علاوہ نوشہرہ ایجوکیشن نیٹ ورک کے عبدالحکیم ،راشد ،اختر نواز ،فیصل جاوید بھی موجود تھے ۔ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک
کابینہ کے وفد نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے نوشہرہ میں ملاقات کی ۔صدر نقیب اللہ خان جدون نے کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کی حدود میں قائم سکولز کے بارے میں وفاقی وزیر دفاع کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 80ہزار سے زاہد زیر تعلیم طلبہ وطالبات کے علاوہ ہزاروں اساتذہ اور دیگر عملہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں نظر ثانی رٹ کے متعلق بھی وفاقی وزیر دفاع کو آگاہ کیا ۔پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے وفد کو وفاقی وزیر دفاع نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے کو وزیر اعظم کے نوٹس میں لائیں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت نے تعلیم کے فروغ کو ترجیحات میں رکھا ہوا ہے جس کے لئے حکومت نے ملک کی تاریخ میں کثیر بجٹ مختص کیا ہے ۔نجی سکولز کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے جو حکومت کے شانہ بشانہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔صدر پین ایبٹ آباد نقیب اللہ خان جدون نے وفاقی وزیر دفاع کو والدین کی بھی تشویش سے آگاہ کیا جو گھروں کے قریب بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کروانے میں سہولت محسوس کرتے ہیں اور ایبٹ آباد جس کا 70فیصد علاقہ کینٹ پر مشتمل ہے۔ شہر میں آبادی سے ہٹ کے جگہ کی دستیابی بھی ممکن نہیں ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈ کے رہائشی علاقوں سے سکولز ،کالجز سمیت دیگر کاروباری مراکز دکانات ،کلینکس ،بیوٹی پارلرز سمیت دیگر کمرشل سرگرمیوں کو ختم کرکے 31دسمبر کو رپورٹ طلب کی ہے جس میں ایبٹ آباد کینٹ بورڈ حدود میں 171 سکولز اور کالجز شامل ہیں کو بیدخلی کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں

Cantt Board notices to the owners of all private schools and colleges located in residential areas to vacate their buildings before 31 Dec 2021

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں