کینٹ بورڈ کا تجاوزات کے خلاف ایمپائر روڈ ، مین کینٹ میں گرینڈ آپریشن

ایبٹ آباد : پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ کے احکامات اور چیف ایگزیکٹو کینٹ بورڈ کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف ایمپائر روڈ اور مین کینٹ میں گرینڈ آپریشن کرکے درجنوں ریڑھیاں ،تھڑے اور سامان قبضہ میں لے لیا گیا،جمعرات کے روز کینٹ بورڈ انچارج انکروچمنٹ طارق خان نے عملہ کے ہمراہ وومن اینڈ چلڈرن سےملحقہ ایمپائر روڈ پر دوکانات کے بائر تاجروں کی تجاوازات کا صفایا کیا اور مین کینٹ میں بھی ریڑھیوں اور تھڑوں کو مسمار کیا ،ایبٹ آباد میں کینٹ اور ٹی ایم اے کی حدود میں تجاوزات کی بھرمار ہے جس کو ختم کرنے کے لئے عدالت نے بھی واضح ہدایات دی ہیں،کینٹ بورڈ کی حدود ایمپائر روڈ پر بھی تاجروں نے دوکانات کے بائر تھڑے سجا رکھے ہیں جس کی وجہ سے راہگیروں کا بھی چلنا محال ہو چکا ہے اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو چکی ہے، اس حوالہ سے کینٹونمنٹ بورڈ انکروچمنٹ سکواڈ کے انچارج طارق خان کا کہنا تھا پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ کی ہدایات پر ایمپائر روڈ اور مین کینٹ میں عارضی تجاوزات ختم کرنے کے لئے گرینڈ آپریشن کیا گیا اور مستقل بنیادوں پر اس کو ختم کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن اور نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا،

Cantt-board-anti-encroachment-drive

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں