کینٹ بورڈ تجاوزات آپریش قبضہ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے  پر مجبور

ایبٹ آباد:کینٹ بورڈ تجاوزات آپریش قبضہ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے  پر مجبور ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق  ہائی کورٹ کے حکم نامے کے مطابق تجاوزات ہٹانے کے لئے کینٹ بورڈ لیٹر ارسال کیا گیا جس پر سی ای او کینٹ بورڈ نے  گذشتہ ایک ہفتے سے ایمپائر روڈ پر قابض تھرے اور رھیڑیاں اور کیبن کے ساتھ تجاوزات کو ہٹانا تھا جبکہ ایک ہفتہ گزرنے  کے باوجود بھی یہ اپریشن نہ ہو سکا۔ جب بھی کینٹ بورڈ کی ٹیم امپائر روڈ پہنچتی ہے تو وہاں موجود مافیا سامنے آ جاتا ہے جس کی وجہ سے تجاوزات جو ہٹانے میں کینٹ بورڈ کو دشواری پیش آتی ہے  اور کئی بار مزاحمت  بھی اٹھانا پڑی ہے اور کینٹ بورڈ ہمیشہ کی طرح پسپا ہو کر واپس اپنے دفتر لوٹ جاتا ہے۔  گذشتہ جمعہ کو ہونے والا  آپریشن بھی تنازعہ کی شکل اختیار کر گیا اور کینٹ پولیس کو بلانا پڑ گیا جبکہ تجاوزات مافیا اور کینٹ بورڈ کے درمیان توں تکرار زیادہ ہونے پر مزید پولیس کی نفری کو بلانا پڑ گیا۔ دوسری طرف آل ٹریڈرز کا گروپ سی ای او کینٹ بورڈ کے پاس مزاکرات کے لیے پہنچ گیا اور اس طرح ایک بار پھر تجاوزات اپریشن کو روک دیا گیا اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو زیر زمین کر دیا گیا  اور سوموار کو اپریشن کا پروگرام ترتیب دیا گیا۔ سوموار کو پھر وہی کہانی دوہراہی گئی اور تجاوزات  اپریشن مکمل ناکام ہوا اپریشن شروع کرتے ہی مافیا اور کینٹ بورڈ میں توں تکرار شروع ہو گئی جس پر ایک دفعہ پھر آل ٹریڈرز فیڈریشن نے مثالتی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے دفتر میں دونوں فریقین کو بٹھا کر اس بات پر آمادہ کیا گیا کہ ہر کیبن والا اور دوکاندار اپنی اپنی حدود میں رہے گے اور کسی کی دوکان کے باھر کسی بھی دوسرے شخص یا ریڑھی بان کو جگہ نہیں دی جائے گی اور سب کیبن مالکان بھی اپنی اپنی حدود میں رہ کر اپنا اپنا کاروبار کریں گے۔ کینٹ بورڈ کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اگلے دن ہم دوبارہ اپریشن شروع کریں گے اس لیے سب لوگ اپنی اپنی حد سے تجاوز نہ کریں۔ جبکہ دوسری جانب بدستور تجاوزات کی بھر مار ہے کئی ریڑھیاں اور تھرے بازار کی دونوں جانب لگے ہوئے ہیں اس سے پہلے بھی اسی طرح کے عارضی اپریشن کئے گئے اور کچھ گھنٹوں بعد ہی دوبارہ سارا سلسلہ ویسے کا ویسا ہی ہو جاتا رہا ہے کینٹ بورڈ کا محکمہ کچھ کہنے سے قاصر ہے کیا سی ای او کینٹ بورڈ اپنے علاقے سے تجاوزات ختم کر پائے گی یا اسی طرح سب اچھا کی آواز آتی رہے گی۔

cantt board anti encroachment failed

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں