کینٹونمنٹ وارڈ انتخابات ایبٹ آباد کے دس وارڈ میں تحریک انصاف 4 مسلم لیگ ن 3 پاکستان پیپلز پارٹی نے 1،دو آذاد امیدوار وں نے کامیاب

ایبٹ آباد: کینٹونمنٹ وارڈ انتخابات ایبٹ آباد کے دس وارڈ میں تحریک انصاف 4 مسلم لیگ ن 3 پاکستان پیپلز پارٹی نے 1،دو آذاد امیدوار وں نے کامیاب ،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایبٹ آباد کے دس وارڈ میں وارڈ نمبر ایک سے تحریک انصاف کے ناصر سلیمان عباسی ،وارڈ دو آزاد امیدوار واجد خان ،وارڈ تین سے مسلم لیگ ن کے ذوالفقار علی بھٹو ،وارڈ 4 سے مسلم لیگ ن کے بیدار بخت خان ،وارڈ پانچ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے فواد علی جدون ، وارڈ 6 سے پاکستان تحریک انصاف کے قاضی احتشام الحق ،وارڈ 7 سے آزاد امیدوار دلاور خان ،وارڈ 8 پاکستان تحریک انصاف کے دانیال خان جدون ،وارڈ 9 سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد ہارون اور وارڈ 10 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نبیل اشرف نے کامیابی حاصل کی ،کینٹونمنٹ وارڈ کے الیکشن میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہی، تمام وارڈ میں پولنگ کا عمل پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا ،حساس قرار دیئے جانے والے 11پولنگ اسٹیشن پر بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا ،،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ 7 سے دلاور خان نے 711 اور ان کے مدمقابل واصف خان نے 266 ووٹ حاصل کئے ،اسی طرح وارڈ پانچ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے فواد علی جدون نے 637 اور فہیم گل نے 547 ووٹ حاصل کئے ،وارڈ 4 سے بیدار بخت خان نے 1554اور آزاد امیدوار نزاکت خان 1093ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ،وارڈ نو سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد ہارون نے 637 اور ان کےمدمقابل سجاد اختر نے 594 ووٹ حاصل کئے ہیں ،وارڈ 10 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نبیل اشرف تنولی 1083اور پاکستان تحریک انصاف کے اعجاز احمد خان نے 898 ووٹ حاصل کئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں