کینٹ بورڈ الیکشن کے لئے جماعت اسلامی ایبٹ آباد نے 6 امیدواروں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کرکے ٹکٹ جاری

ایبٹ آباد: کینٹ بورڈ الیکشن کے لئے جماعت اسلامی ایبٹ آباد نے 6 امیدواروں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کرکے ٹکٹ جاری کر دئیے ،مرکزی آفس جماعت اسلامی میں ضلعی امیر ساجد قریش عباسی نے امیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر پی کے 39کے امیر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد خان جدون ،ضلعی قیم حافظ جاوید ،مرکزی رکن مجلس شوریٰ سابق امیر عبدالرزاق عباسی جے آئی یوتھ کےصدر جواد اقبال تنولی ،الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر سردار محمد سرور ،نائب سردار ظہیر اقبال بھی موجود تھے ،پارٹی امیدواروں میں
وارڈ 1سے گلفراز مغل ، ڈاکٹر سلطان محمد وارڈ 2,عبدالسلام ایڈووکیٹ وارڈ 4،انجنئیر محمد عاصم وارڈ5 ،محمد معید خان جدون کو وارڈ 6 اور وارڈ 10محمد افضال عباسی شامل ہیں ،اس موقع پر ضلعی ساجد قریش عباسی ،پی کے 39کے امیر امجد خان جدون ،سابق امیر عبدالرزاق عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی نے کینٹ کے تمام وارڈز کے اعلی تعلیم یافتہ اور اچھی شہرت کے حامل نمائندوں کو مشاورت سے نامزد کیا ہے ،جن کی کامیابی سے کینٹ بورڈ کے رہائشی مکینوں کی قسمت سنور جائے گی،انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کینٹ کی حدود میں مکین مسائل سے دوچار ہیں ،مون سون کی چند گھنٹوں کی بارش نے تباہی کر دیا جس کی بنیادی وجہ حکومتوں کی نااہلی ہے جن کی ایماء پر تجاوازت کی گئی ہے ،قائدین کا کہنا تھا مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کو عوام دیکھ چکے ہیں ،اب جماعت اسلامی کے انتہائی تعلیم یافتہ امیدوار سامنے لائے ہیں اورجماعت اسلامی کی قیادت سب کے سامنے ہے ،جن کے دامن صاف ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام ترازو پر مہر لگائے کینٹ بورڈ کو مثالی بنا کر دکھائیں گے، انہوں نے کہا کہ اپنی مرضی کے نتائج لانے سے عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے، اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ جماعت کی دیانت داری ہے اگر رکاوٹ نہ بنیں تو جماعت کو کوئی شکست نہیں دے سکتا

Cantt Election

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں