کینٹ پولیس کی کامیاب کاروائی یوٹیلیٹی سٹور سے چوری شدہ گھی و چینی برآمد ملزمان گرفتار

ایبٹ آباد: کینٹ پولیس کی کامیاب کاروائی یوٹیلیٹی سٹور سے چوری شدہ گھی و چینی برآمد ملزمان گرفتار
کینٹ پولیس کی کامیاب کاروائی۔یوٹیلیٹی سٹور سے چوری شدہ سرکاری گھی اور چینی برآمد ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق رمضان شریف کے آتے ہی ایک خاص گروہ یوٹیلیٹی سٹوروں سے سرکاری گھی اور چینی یوٹیلیٹی سٹور کے عملے کی ملی بھگت سے غائب کر کے مختلف شہروں میں مہنگے داموں فروخت کرتے رہے ہیں گزشتہ روز دوران چیکنگ سزوکی کیری ڈبہ نمبرRI879 کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لی گئی جس سے سرکاری گھی 750کلو اور 3 بوری سرکاری چینی برآمد کی۔ کیری ڈرائیورطارق محمود ولد اشرف سکنہ حسن ابدال اور وقار علی ولدمحمد حنیف سکنہ حسن ابدال کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ایبٹ آباد کے مختلف یوٹیلٹی سٹوروں سے پنجاب کے لیے چینی اور گھی سمگل کر چکے ہیں یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی میرپور پولیس نے گھی اور چینی کا ٹرک قبضے میں لے کر کاروائی کی تھی لیکن ناقص قانونی گرفت ہونے کی وجہ ملزمان دھندناتے پھر رہے ہیں جبکہ غریب عوام کو دو کلو چینی اور گھی کے ایک پیکٹ کے لیے گھنٹوں لائنوں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے دوسری طرف یہ مافیا لاکھوں بٹورنے کے چکروں میں غریب عوام کا حق کھانے پر تلے ہوئے ہیں۔

Cantt police in action

Cantt Police recovered utility oil and sugar in Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں