سرائے نعمت خان کا گاؤں شنگڑھی سے تعلق رکِنے والے کیپٹن باسط خان مادر وطن پاکستان پر قربان

ہری پور: ہری پور شہر سے 20 کلو میٹرکے فاصلہ پر واقع یوسی سرائے نعمت خان کا گاؤں شنگڑھی سے تعلق رکِنے والے کیپٹن باسط خان مادر وطن پاکستان پر قربان ہو گئے۔
شہید کیپٹن باسط خان نے شمالی وزیرستان میں ملک دشمنان دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر لی۔ شہید ریٹائرڈ سکو ل ٹیچر بشارت خان تنولی کے بیٹے ہیں۔
شہید کے دیگر پسماندگان میں والدہ کےعلاوہ تین بھائی اور تین بہنیں شامل ہیں۔
شہید نے پاک آرمی میں رہتے ہوئے چھ سال ملک۔و قوم کی حفاظت کے فرائض سرانجام دئے۔
شہید کپٹن باسط خان کا جسد خاکی رات کو انکے آبائ گاوں پہنچائے جانے کے امکانات ہیں۔
شہید کی نماز جنازہ کل ان کے ابائی گاوں میں ادا کی جائے گی۔اور آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
کیپٹن شہید باسط علی خان کی نماز جنازہ کل صبح دس بجے سرائے نعمت خان موضع شنگھڑی میں ادا کی جائے گی۔شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔اللہ کریم اس عظیم قومی ہیرو کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے،آمین۔۔۔۔

Caption Basit martyred in Haripur

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں