ایبٹ آباد میں شا ہراہ ریشم کی بحالی کا جاری کام ہر صورت میں مقررہ وقت پر مکمل کیا جا ئے: کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود

کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود نے حکم دیا ہے کہ ایبٹ آباد میں شا ہراہ ریشم کی بحالی کا جاری کام ہر صورت میں مقررہ وقت پر مکمل کیا جا ئے اس منصوبے کی تکمیل میں کام کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔یہ حکم انہوں نے منگل کے روز کے کے ایچ کے تعمیراتی کام کے معا ئنہ کے موقع پر جاری کیا۔اس موقع پر جنرل ریٹا ئرڈ آیاز سلیم را نا۔ جی ایم این ایچ اے ایم حبیب اللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہا ب محمد خا ن،ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد طا رق محمود،اسسٹنٹ کمشنرایبٹ آباد ڈا کٹر مجتبیٰ بھروا نہ، سیکریٹری ٹو کمشنر شبیر احمد،اے سی آر فر خ جدو ن کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورہ کے دوران جی ایم این ایچ اے ایم حبیب اللہ نے کے کے ایچ پرجاری کام کے پیکچ ایک،دو اور تین کے حوالے سے کمشنر ہزارہ ڈویژن کو بریفینگ دی اور کام کے حوالے سے بتایا کہ انشا اللہ وقت مقررہ سے قبل کام مکمل ہونے کی توقع ہے اور منصوبے کی تکمیل سے قبل تمام کام مکمل کیے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ نکاسی آب اور دیگر کاموں کو بھی جلد شروع کیا جائے گا۔کمشنر ہزارہ نے کہا کہ فوری طور پر جب پل اورملحقہ ایریا سے بجلی کے پول اورجہا ں جہاں تجاوزات کا مسئلہ ہے اس کو بھی فوری حل کیا جائے تاکہ کام میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں