ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے محکمہ تعلیم (زنانہ) ایبٹ آباد کے سات بہترین سکولوں کی ہیڈز اور ٹیچرز میں کیش انعمات اور تعریفی اسناد تقسیم

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے ٹیچرز انسینٹو پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ پروگرام کاانعقاد ڈی سی او جس میں بہترین کارکردگی پر محکمہ تعلیم (زنانہ) ایبٹ آباد کے سات بہترین سکولوں کی ہیڈز اور ٹیچرز میں کیش انعمات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کے ایجوکیشن آفس پہنچنے پر ڈی ای او فیمیل ایبٹ آباد، سکول ہیڈز/ ٹیچرز اور سکول کی بچیوں نے پر جوش استقبال کیا۔ڈپٹی کمشنر طارق سلام مروت نے ہیڈز اور ٹیچنگ سٹاف کو بہترین کارکردگی دکھانے پر سراہا اور باقی سکولوں کو کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا۔بہترین کارکردگی دکھانے والے سکولوں میں جی جی ایچ ایس نمبر 2 ایبٹ آباد، جی جی ایچ ایس بانڈی اتائی خان، جی جی ایچ ایس بانڈی میرا، جی جی ایچ ایس اپر کیہال، جی جی ایچ ایس ایس ملک پورہ، جی جی ایچ ایس بانڈہ پیر خان اور جی جی ایچ ایس پھلاء شامل ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹیچنگ سٹاف پر زور دیا کہ وہ بچیوں کی معیاری تعلیم میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ اس کے علاؤہ انہوں نے سکولوں کے مسائل خاص طور پر بنیادی سہولیات باؤنڈری والز،چوکیدار کی عدم دستیابی پر زور دیا ہے۔ مزید ڈپٹی کمشنر طارق سلام مروت نے سکولوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنے وسائل بہترین طریقے سے استعمال پر ڈی سی او محکمہ تعلیم زمانہ کو ہدایات جاری کیں۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سردار سلیم، سعدیہ عزیز، ڈی ای او فیمیل ہری پور، دلشاد بیگم ڈی ای او فیمیل ایبٹ آ باد، سکولز کے طالبات اور سٹاف نے شرکت کی۔

Cash Prizes in Govt Girls Schools in Abbottabad

#DCAbbottabad

#Abbottabad

#Education

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں